Home / خبریں / وزیراعلی پنجاب ساہیوال پہنچ گئے، لواحقین اور زخمی بچوں سے ملاقات کریں گے، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم
CM PUNJAB

وزیراعلی پنجاب ساہیوال پہنچ گئے، لواحقین اور زخمی بچوں سے ملاقات کریں گے، سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم

وزیر اعلیٰ پنجاب ساہیوال پہنچ گئے، مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتار ی کا حکم
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے ساہیوال مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی بات ہوئی ہے جس کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ مشکوک مقابلے میں ملوث سی ٹی ڈی اہلکاروں کو فوری گرفتار کیا جائے گا اور ان کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مزید کہا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ ہسپتال پہنچ چکی ہے جبکہ وزیر اعلیٰ پنجاب میانوالی سے فوری طور پر ساہیوال پہنچ چکے ہیں جہاں وہ لواحقین اور زخمی بچوں سے بھی ملاقات کریں گے۔ وعدہ کرتے ہیں کہ جو بھی ذمہ دار ہوگا اس کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ ہم کسی ایسے رویے کو برداشت نہیں کریں گے جس میں عام شہری کے حقوق متاثر ہوں، ہم سے جو ممکن امداد ہوسکی وہ کریں گے۔
خیال رہے کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ساہیوال اور اوکاڑہ کے وسط میں واقع اڈا قادر آباد کے قریب ایک مقابلے کے دوران 4 افراد کو پار کیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے افراد لاہور کے علاقے چونگی امر سدھو کے رہائشی تھے جو بورے والا اپنے ایک عزیز کی شادی میں جارہے تھے۔ سی ٹی ڈی کی جانب سے جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس میں سے تین انتہائی کم عمر کے بچے بھی ملے ہیں جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک 12 سالہ بچی شامل ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے