Home / تعلیم وصحت / ہڑپہ : دو روزہ اردو ادبی و ثقافتی کانفرنس اختتام پذیر

ہڑپہ : دو روزہ اردو ادبی و ثقافتی کانفرنس اختتام پذیر

ساہیوال (قلمدان – 14 فروری 2020 – عقیل اشفاق) ساہیوال آرٹس کونسل کے زیر اہتمام ہونے والی دوروزہ اردوادبی و ثقافتی کانفرنس اختتام پذیر ہوگئی جس میں ترکی ، ایران ،مصر اور امریکہ کے علاوہ ملک بھر سے اردو زبان و ادب کے محققین اور دانشوروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی –

کانفرنس کے شرکاء نے 4 ادبی نشستوں میں ”اردو ادب ، ثقافتی شناخت اور جدید استعماری بیانیہ “ کے موضوع پر مکالے پیش کئے جسے شرکاءنے بے حد سراہا –

کانفرنس کا افتتاح کمشنر ساہیوال ڈویژن محمد احسن وحید نے کیا تھا -سامعین میں اردو ادب سے دلچسپی رکھنے والے اساتذہ اور طلبا و طالبات کے علاوہ عام شہری بھی کثیر تعداد میں شامل تھے –

کانفرنس کے اختتام پر ساہیوال آرٹس کونسل کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ریاض ہمدانی نے شرکاءکے لئے ہزاروں سال پرانے تہذیبی ورثے سے آگاہی کے لئے مندوبین کو ہڑپہ میوزیم کا خصوصی دورہ کرایا جس میں مہمانوں نے خصوصی دلچسپی لی-

غیر ملکی مندوبین نے ہڑپہ تہذیب کے مختلف پہلوﺅں کے بارے میں سوالات بھی کئے – اختتام پر وفد کے شرکاءکے اعزاز میں خصوصی مشاعرہ اور لوک رقص کا بھی اہتمام کیا گیا تھا تا کہ مندوبین کو مقامی ثقافت سے بھی روشناس کرایا جا سکے جسے حاضرین نے بے حد سراہا –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے