Tuesday , November 12 2019
Home / Education News / یونیورسٹی آف ساہیوال نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی
university of sahiwal

یونیورسٹی آف ساہیوال نے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی

ساہیوال (ظفر انصاری سے) یونیورسٹی آف ساہیوال نے نئے تعلیمی سال کے داخلوں کی آخری تاریخ میں توسیع کر دی ہے اور اب ایم اے ، ایم ایس سی اور بی ایس پروگراموں کے داخلے 30 ستمبر تک جاری رہیں گے –

یہ توسیع طلبا و طالبات کی سہولت کے لئے کی گئی ہے – یہ بات وائس چانسلر ڈاکٹر محمد ناصر افضل نے ایک پریس ریلیز میں بتائی – انہوں نے بتایا کہ ایم ایس سی پروگرام کے تحت کیمسٹری ، فزکس ، اپلائیڈ سائیکالوجی ، ایم بی اے ، کمپیوٹر سائنس ، اکنامکس اور ایم اے انگلش جبکہ بی ایس پروگرام کے تحت اپلائیڈ سائیکالوجی ، بی بی اے ، کیمسٹری ، کامرس، اکنامکس، کمپیوٹر سائنس ، فنانس اینڈ اکاﺅنٹنگ ، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور انگلش کے علاوہ 5 سالہ ایل ایل بی میں بھی داخلے جاری ہیں –

انہوں نے مزید بتایا کہ طلبا و طالبات کی سہولت کے لئے ایڈمنسٹریشن بلاک میں خصوصی کاؤنٹر قائم کئے گئے ہیں جہاں انہیں داخلوں سے متعلقہ مکمل رہنمائی بھی دی جا رہی ہے –

ڈاکٹر محمد ناصر افضل نے بتایا کہ یونیورسٹی آف ساہیوال میں پچھلے چند سالوں سے داخلوں کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے جو یونیورسٹی پر طلبا و طالبات کے اعتماد کا مظہر ہے اور تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لئے اگلے سمسٹر کے آغاز سے قبل نئے تجربہ کار اساتذہ کی بھرتی کا عمل بھی مکمل کر لیا جائے گا جس کے لئے سلیکشن بورڈ کی تشکیل مکمل ہو چکی ہے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind QLMDAN with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-825-3012 Email: admin@qlmdan.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *