Home / تعلیم وصحت / یونیورسٹی آف ساہیوال میں ڈیٹا مینجمنٹ پر ویبنار کا انعقاد

یونیورسٹی آف ساہیوال میں ڈیٹا مینجمنٹ پر ویبنار کا انعقاد

ساہیوال( قلمدان – 29 جولائی 2020 – نمائندہ خصوصی ) یونیورسٹی آف ساہیوال میں ڈیٹا مینجمنٹ پر ویبنار کا انعقاد۔ پنجاب کی مختلف یونیورسٹیوں کے 3سو سے زائد اساتذہ اور طلبا و طالبات کی آن لائن شرکت –

شرکاء کو ڈیٹا مینجمنٹ اور سٹیٹسٹیکل اپیلیکیشنز کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کی گئی – ویبنار کا انعقاد او آر آئی سی کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر وارث علی نے کیا تھا –

تفصیلا ت کے مطابق شعبہ بزنس مینجمنٹ کے اساتذہ اور طلبا و طالبات کو ڈیٹا مینجمنٹ اور سٹیٹسٹیکل ایپلیکیشنز کی تربیت دینے کے لئے یونیورسٹی آف ساہیوال کے شعبہ او آر آئی سی نے ایک ویبنار کا اہتمام کیا جس میں مختلف یونیورسٹیوں سے 3سو کے قریب اساتذہ اور طلبا و طالبات نے شرکت کی –

اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد حسین اور لیکچرر عالیہ منظور نے موضوع پر سیر حاصل گفتگو کی اور شرکاء کے سوالوں کے جوابات بھی دیئے -ویب نار میں او آر آئی سی کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد رفیق، ڈاکٹر کومل رضوان اور ڈاکٹر اکرام احمد نے بھی شرکت کی –

——————————————————————————————-
انٹرٹینمنٹ ویڈیوز کے لیے ہمارا یوٹیوب چینل “فنی ورلڈ ” سبسکرائب کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے