کسووال کی ٹیم نے تیسرا آل دیہاتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ فائنل جیت لیا

چیچہ وطنی نیوز: تیسرے آل دیہاتی بیڈمنٹن ٹورنامنٹ کا فائنل گزشتہ رات 112سیون آر میں کھیلا گیا۔جس میں کسووال کی ٹیم کے کھلاڑی مدثر گلزار اور شاہد اقبال نے اپنے مدمقابل کھلاڑی شبیر احمد عثمانی اور سید حسن سردار کو انتہائی سنسنی خیز میچ کے بعد شکست دے دی اور ٹورنا منٹ کا فائنل میچ اپنے نام کرلیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی رانا ابو بکر خاں منج (چئیرمین یو سی 70 ) ۔سید ظہور شاہ ( وائس چئیرمین ) ۔ شوکت وقاص( چیف انجینئر پاک چائنہ ) ظفر اقبال انصاری ( صدر تحصیل پریس کلب چیچہ وطنی ۔سماء نیوز ۔ چوہدری محمد اظہر رامے (سینئر نائب صدر تحصیل پریس کلب نمائندہ کوہ نور۔ و سابقہ بیڈمنٹن ڈویژن چیمپئن )۔چوہدری عثمان عزیز نمائندہ روزنامہ سماء۔ چوہدری علی بشیر گجر۔ چوہدری زبیر گجر۔ رانا عابد علی خاں۔ رانا حسن وقاص تھے۔

فائنل میچ میں کھلاڑیوں نے ایک دوسرے کو انتہائی ٹف ٹائم دیا اور جیت کیلئے اپنی تمام تر توانائیاں صرف کیں۔

اس موقع پر اہل دیہہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔مہمانان گرامی کا ڈھول کی تھاپ پر پر جوش استقبال کیا گیا ۔

مہمانان گرامی نےٹورنامنٹ کمیٹی کی اس کاوش کو خوب سراہا۔میچ کے بعد ظہیر احمد فاروقی ( کوچ و انچارج نیو سٹار بیڈمنٹن کلب) نے مہمانوں کو عشائیہ دیا۔

اس موقع پر ٹورنامنٹ کمیٹی کے ممبران راو ساجد(پنجاب پولیس) ۔ڈاکٹر الطاف حسین حالی۔شاہ رخ سنی۔عثمان ڈھولا۔رضا چشتی۔انصر۔ الیاس نمبردار۔نواز گجر۔مستنصر نول۔شہزاد سیال اور راو ناصر بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں