شاہد آفریدی کے مداحوں کے لیے خوشخبری

شارجہ (نیٹ نیوز) افغان پریمئیر لیگ جمعہ سے شروع ہورہی ہے جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی ایکشن میں نظر آئیں گے۔ توقعات اور خدشات کا بار اٹھائے افغان پریمئیر لیگ جمعے سے شروع ہورہی ہے.
تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی کے فارمیٹ کی کشش لیے اس پریمئیر لیگ کے پہلے ایڈیشن کے مقابلے متحدہ عرب امارات کے مشہور زمانہ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 21 اکتوبر تک کھیلے جائیں گے.
پریمئیر لیگ میں شریک 5 فرنچائزز کو افغانستان کے شہروں کے نام سے منسوب کیا گیا ہے، جن میں قندہار نائٹس، کابل زوان، بلخ لیجنیڈز، پکتیا پینتھرز اور ننگر ہار لیوپرڈز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں