Tuesday , November 12 2019
Home / Education News / ایچ آرایم ایس، سکولزایجوکیشن نے ویب سائٹ لاک کردی
sedhr punjab gov pk login

ایچ آرایم ایس، سکولزایجوکیشن نے ویب سائٹ لاک کردی

لاہور (قلمدان آن لائن) محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے ایچ آرایم ایس ویب سائٹ لاک کردی گئی ہے. اب اساتذہ یا سکول ہیڈز بھی درج کئے گئے کوائف میں تبدیلی نہیں کر سکیں گے.

کوائف کااندراج نہ کرانیوالے اساتذہ کیخلاف کارروائی ہوگی، محکمہ سکولزایجوکیشن ، تفصیلات کے مطابق محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم پر ڈیٹااپ لوڈکرنے کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد ویب سائٹ کو لاک کر دیا گیا۔

ٹوٹل 3 لاکھ 19 ہزار اساتذہ مقررہ تاریخ تک کوائف جمع کراسکے۔ جبکہ 6 ہزار 700 اساتذہ کے کوائف جمع ہونا اب بھی باقی ہیں۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم کو رات 12بجے ڈیٹا انٹری کی آخری تاریخ گزرنے کے بعد لاک کر دیا گیا۔

اب اساتذہ اور سکول ہیڈز بھی اندراج کئے گئے کوائف میں تبدیلی نہیں کر پائیں گے۔ کسی بھی تبدیلی یا کوائف کی درستی کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو تحریری طور پر درخواست دینا ہوگی۔

واضح رہے کہ آخری تاریخ گزرنے کے بعد بھی سینکڑوں اساتذہ کے کوائف ہیومن ریسورس مینجمنٹ سسٹم میں درج نہیں ہوسکے۔ اب تک 3 لاکھ 19 ہزار اساتذہ نے کوائف جمع کرائے ہیں ۔ محکمہ سکولز ایجوکیشن کے مطابق آخری تاریخ گزرنے کے بعد جن اساتذہ نے اپنے کوائف کا اندراج نہیں کیا ان کیخلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind QLMDAN with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-825-3012 Email: admin@qlmdan.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *