Tuesday , November 12 2019
Home / Education News / ساہیوال : میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل
sahiwal news updates

ساہیوال : میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لیے انٹری ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل

ساہیوال (قلمدان آن لائن) میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج میں منعقد ہوا جس میں 4216 طلبا و طالبات نے حصہ لیا جن میں 2705طالبات اور 1571طلبہ شامل تھے –

ٹیسٹ کے پر امن انعقاد اور طلبا وطالبات کو بہترین ماحول فراہم کرنے کے لئے انتظامیہ اور پرنسپل نے جامع انتظامات کئے تھے جن میں امتحانی کمروں میں روشنی کا بہترین انتظام ،پینے کے پانی کی فراہمی ،ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک پلان اور ساتھ آنے والے والدین کے لئے انتظار گاہوں میں ضروری سہولیات کی فراہمی شامل ہے –

کمشنر ساہیوال ڈویژن ندیم الرحمن اور پرنسپل ساہیوال میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر محمد طارق نے بھی امتحانی سنٹر کا تفصیلی دورہ کیا اور فراہم کی گئی سہولیات کا جائزہ لیا -ٹیسٹ کی براہ راست نگرانی اے ڈی سی جنرل فاروق اکمل نے کی جو تمام وقت سنٹر پر موجود رہے -طلبا و طالبات اوران کے والدین نے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ امیدواروں کی کثیر تعداد کے پیش نظر ساہیوال میں طلبا و طالبات کے لئے علیحدہ علیحدہ سنٹر ز بنائے جائیں –

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind QLMDAN with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-825-3012 Email: admin@qlmdan.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *