Home / خبریں / ساہیوال میڈیکل کالج میں ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد

ساہیوال میڈیکل کالج میں ریسرچ ورکشاپ کا انعقاد

ساہیوال (قلمدان – 26 جولائی 2020 – نمائندہ خصوصی ) ساہیوال میڈیکل کالج میں پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی کی خصوصی ہدایت پر شعبہ میڈیکل ایجوکیشن نے طبی تحقیق میں دلچسپی رکھنے والے ڈاکٹرز کے لئے تحقیق کے طریقہ کار (ریسرچ میتھاڈالوجی) کی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔

ڈاکٹر تانیہ شکوری (پی ایچ ڈی) لاہور سے خصوصی طور پر اس تدریسی کام کے لئے تشریف لائیں اور انھوں نے ورکشاپ کے شرکاء کو ان کے تحقیقی کام بہتر بنانے کا طریقہ کار بتایا نیز شرکاء کی الجھنوں اور سوالات کا جواب دیا۔

sahiwal medical college

اس موقع پر مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر احسان الحق اور مہمان اعزاز ڈاکٹر میاں مظہر احمد نے موجودہ دور میں ریسرچ کی اہمیت پر زور دیا اور اس تعمیری سرگرمی کو خوب سراہا۔

آخر میں پرنسپل ڈاکٹر زاہد کمال صدیقی نے ڈاکٹر تانیہ شکوری کا اس تعلیمی کام کے لئے لاہور سے خصوصی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیا اور تمام معزز مہمامان گرامی شکریہ کے ساتھ اسناد پیش کیں۔

———————————————————————-
انٹرٹینمنٹ ویڈیوز کے لیے ہمارا چینل فنی ورلڈ سبسکرائب کریں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے