راوی سپورٹس کلب چیچہ وطنی میں بزرگ شہریوں کے اعزاز میں بیٹھک کا اہتمام

چیچہ وطنی نیوز : بزرگ شہریوں کے اعزاز میں راوی سپورٹس کلب چیچہ وطنی میں بعد نماز مغرب ایک “بیٹھک” کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی تفصیلی روداد آپ ہمارے دستاویزی پروگرام “چیچہ وطنی زیرو کلومیٹر” میں دیکھ سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سجری رت کے اکابرین بزرگ دوستوں کی یادگار بیٹھک کا اہتمام نائب صدر انجمن صحافیاں پریس کلب چیچہ وطنی محمد اکمل پاشا ماہنامہ آموز گاراور معروف مذہبی سکالر حافظ مولانا محمد عابد مسعود ڈوگر جنرل سیکرٹری انجمن شہریاں چیچہ وطنی کی میزبانی میں راوی سپورٹس کلب میں کیا گیا۔

اس بیٹھک کا مقصد ایک چھت تلے ان بزرگ دوستوں کو جمع کرنا تھا جودوستی کے گہرے رشتے میں بندھے ہونے کے باوجود آج کی مصروف زندگی میں ایک دوسرے سے بہت کم ملتے ہیں۔

اس تقریب کا اہتمام شیخ محمد افضل کی برطانیہ سے واپسی پر کیا گیا۔

CHICHAWATNI

تقریب میں پروفیسر منیر ابن رزمی، محمد عابد کلیار اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی، رانا محمد اجمل خاں چیئرمین بلدیہ چیچہ وطنی، ملک اقبال احمد لنگڑیال سابق وزیر، سید میر رضاالدین سابق ناظم ضلع کونسل، افتحار احمد ٹکا، شیخ محمد افضل آف برطانیہ، شیخ عبدالغنی، حاجی عبداللطیف چیمہ۔ محمد نسیم ڈوگر سابق ناظم ضلع کونسل۔ بشیر مرشد۔ عبدالرزاق بلو۔ رانا محمد خان۔ سلیمان رحمانی۔ چوہدری عبدالرزاق ڈوگر۔ میاں محمد یوسف۔ ڈاکٹر عطاءالحق ۔ حافظ ساجد محمود ڈائریکٹر گولڈن پرل کاسمیٹکس۔ چوہدری عصمت اللہ۔ پروفیسر ذاہد ظہور ساہیوال، محمد سلیمان علوی ایڈووکیٹ ، ایاز الرحمن کلو منیجر ABL ساہیوال ،حافظ ثاقب ، ملک محمد فیصل لنگڑیال سابق نائب چیئرمین ضلع کونسل۔ عثمان محمود چیمہ سیکرٹری نشرواشاعت مرکزی انجمن تاجران۔ سید میر رمیز احمد۔ شیخ نوید اسلم۔ ارشد فاروق بٹ۔ محمد اشفاق قادری۔ حمید احمد۔ نے شرکت کی اور اپنے خیالات کا اظہار کیا

سٹیج سیکرٹری کے فرائض محمد اکمل پاشا نے ادا کئے۔

Chichawatni News 

اپنا تبصرہ بھیجیں