پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساہیوال میں موٹر کار بیج نمبر 7 کا کورس مکمل، تمام ٹرینیز ٹیسٹ میں کامیاب

چیچہ وطنی نیوز: پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساھیوال کے ٹرینیز برائے موٹر کار بیج نمبر07 کا کورس 11 فروری کومکمل ھونے پر ڈی پی او ساھیوال کیپٹن(ریٹائرڈ) محمد علی ضیاء کی ھدایات کےمطابق ڈی ایس پی ٹریفک ریاض احمد نے ڈسٹرکٹ پولیس لائن میں بمطابق ایس او پی آن کیمرہ ڈرائیونگ ٹسیٹ لیا۔

تمام ٹرینیز ٹیسٹ میں کامیاب ہوئے۔ کورس میں کامیابی پر ڈی ایس پی ٹریفک نے تمام ٹرینیز کو مبارک باد دیتے ھوئے ھدایات دیں کہ روڈ پر دوسرے روڈ یوزرز کے حقوق کاخیال رکھیں۔ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں ۔ٹریفک قوانین کے متعلق جو معلومات دوران کورس حاصل کی ھیں انہیں دوسرے افراد / فیملی ممبران کے ساتھ شیئر کریں تاکہ حادثات کی شرح میں کمی لائی جا سکے ۔

آپ ایک مہذب شہری ھونے کا ثبوت دیں۔ ہماری زندگی اللہ تبارک وتعالی کی ایک انمول نعمت ھےیہ دوبارہ نہیں ملے گی۔ اسے حادثات کی نظر ھونے سے بچائیں ۔ موٹر سائیکل چلاتے وقت ھیلمٹ کا استعمال کریں ۔کار چلاتے وقت سیٹ بیلٹ لگائیں ۔ون وے کی خلاف ورزی نہ کریں۔اشارہ جمپ نہ کریں۔جب موٹر سائیکل پر خواتین ھمراہ سوار ہوں تو ان کو دوپٹہ ، شال ، گاوون وغیرہ سنبھالنے کی ھدایت کریں۔تاکہ وہ موٹر سائیکل کی چین وغیرہ میں نہ آ جائیں۔

پولیس ڈرائیونگ ٹریننگ سکول ساھیوال کے عوام کی خدمت کے لئے دن رات کوشاں ھے ۔ساھیوال کی عوام اس سے بھر پور استفادہ حاصل کریں۔

نئی کلاس کا آغاز 11 فروری سے کیا گیاھے، نئی کلاسز میں داخلہ کے لئے اپنی فوری رجسٹریشن کروائیں۔

روشنی سب کے لئے، ٹریفک پولیس ساھیوال

اپنا تبصرہ بھیجیں