Tuesday , November 12 2019
Home / World News / ترجمان ضلع پولیس پاکپتن کی جانب سے پریس ریلیز
pakpattan news

ترجمان ضلع پولیس پاکپتن کی جانب سے پریس ریلیز

پاکپتن (محمد فاروق سے) ڈسٹرکٹ پولیس پاکپتن کی جانب سے بہشتی دروازہ کے آخری روز بھی فول پروف انتظمات کیے گیے۔ زائرین کی حفاظت کیلئے جگہ جگہ ٹھنڈے پانی اور پنکھوں کا بندوبست کیا گیا۔ سکیورٹی کے حوالے سے غیر معمولی انتظامات کیے گیے۔ ڈی پی او پاکپتن خود ڈیوٹی پوائنٹ چیک کرتے رہے اور ساتھ ساتھ ملازمان کو بریف بھی کرتے رہے اور مناسب احکامات بھی جاری کرتے رہے۔

اس دوران وہ ہر وقت ملازمان و زائرین کے شانہ بشانہ رہے اور کنٹرول روم کے زریعہ خود مانیٹرنگ کرتے رہے۔اس موقع پر عرس پر آنے والے زائرین بالخصوص بزرگ، بچے اور معذور افراد کا خصوصی طور پر خیال رکھا گیا۔

پاکپتن پولیس کی جانب سے غیر ضلع سے آنے والے ملازمان کی سہولیات کابھی خاص خیال رکھا گیا۔ قلیل وسائل کے باوجود پاکپتن پولیس کی جانب سے بہترین انتظمات کیے گیے اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنایا گیا۔

پولیس کا زائرین سے تعاون مثالی رہا۔ اسکے علاوہ کسی بھی شخص کو مکمل سرچنگ کے بغیر دربار کی حدود میں داخل نہ ہونے دیا گیا۔بلا شبہ لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین کی سکیورٹی ایک کٹھن چیلنج ہے مگر پاکپتن پولیس کے ہر جوان کی انتھک محنت و الرٹ ڈیوٹی کے ساتھ شہر میں امن کی فضا کو قائم رکھا گیا ہے۔ پاکپتن پولیس کی جانب سے آئندہ بھی ایسے اقدامات جاری و ساری رہیں گے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind QLMDAN with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-825-3012 Email: admin@qlmdan.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *