Home / خبریں / سال 2019، 5 لاکھ سے زائد افراد روزگار کی غرض سے ملک چھوڑ گئے

سال 2019، 5 لاکھ سے زائد افراد روزگار کی غرض سے ملک چھوڑ گئے

اسلام آباد (قلمدان آن لائن) ترقی کے حکومتی دعووں کے برعکس سال 2019ء میں کام کی غرض سے بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سال 2019 میں 5 لاکھ 63 ہزارسے زائد پاکستانی بیرون ملک روزگار کے لیے چلے گئے۔ واضح رہے کہ سال 2018ء میں یہ تعداد 3لاکھ 82 ہزارتھی۔ چنانچہ سال 2019ء میں روزگار کی تلاش میں بیرون ملک چلے جانے والے پاکستانیوں کی تعداد میں 1لاکھ 80ہزار 579 افراد کا غیرمعمولی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں میں سے زیادہ تر افراد خلیجی ممالک میں گئے۔ متحدہ عرب امارات پاکستانیوں کے لیے پسندیدہ رہا جہاں سب سے زیادہ 1لاکھ 85 ہزار پاکستانی روزگار کی تلاش میں گئے۔ گزشتہ چار سال میں ایک کروڑ سے زائد پاکستانی بیرون ملک جا چکے ہیں.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے