pak india war

طیاروں کی تباہی، بھارتی حکومت نے ایئر مارشل کو عہدے سے ہٹا دیا

نئی دہلی (قلمدان) پاک فضائیہ کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کی خلاف ورزی کرنے والے 2 بھارتی طیاروں کو مار گرانے اور پائلٹ کو گرفتار کئے جانے کے بعد بھارتی حکومت نے انڈین ائیرفورس کے اعلیٰ افسر کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے ائیرمارشل ’سی ہری کمار‘ کو ایسٹرن ائیر کمانڈ چیف کے عہدے سے ہٹا دیا ہے، جنہیں جنوری 2017 میں اس عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ائیرمارشل ہری کمار کی جگہ ائیر مارشل رگھوناتھ نمبیر کو انڈین ائیر فورس کے ویسٹرن ائیرکمانڈ کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے۔

واضح رہے یہ فیصلہ پاکستان کی جانب سے بھارت کو دئیے گئے ’سرپرائز‘ کے بعد سامنے آیا ہے جب پاکستان نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک پائلٹ کو گرفتار کر لیا۔

بھارتی رپورٹ کے مطابق ویسٹرن ائیرکمانڈ کا مرکزی دفتر نئی دہلی میں واقع جو راجستھان میں واقع بکانر سے لے کر سیاچن گلیشئر تک انڈین ائیر سپیس کو دیکھتا ہے جبکہ انڈین ائیر فورس کی 40 فیصد ائیر بیسوں کا کنٹرول بھی اس کے پاس ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں