فیس بک صارفین کے لیے بری خبر

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ہیکرز نے اس کے پانچ کروڑ فیس بک اکاؤنٹس پر حملہ کیاجس کے بعد انہیں ان تمام فیس بک اکاؤنٹس کا کنٹرول حاصل ہوگیا.
فیس بک کے مطابق یہ حملہ منگل کو کیا گیا اور اس نے پولیس کو اس بارے میں مطلع کر دیا ہے. اس حملے سے متاثر ہونے والے افراد کے اکاؤنٹس کی خامیاں ٹھیک کرنے کا عمل جاری ہے. احتیاطی تدابیر کے طور پر مزید چار کروڑ اکاؤنٹس کو بھی ری سیٹ کیا گیا ہے.
صارفین اپنا پاسورڈ تبدیل کر کے اس کے اثرات سے محفوظ رہ سکتے ہیں.

اپنا تبصرہ بھیجیں