operation against enchroachment in harappa

ہڑپہ: تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ہڑپہ (قلمدان) ڈپٹی کمشنرساہیوال کی ہدایت پر انتظامیہ کا پولیس کے ہمراہ ھڑپہ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن ، نائی والاروڈ ہڑپہ اسٹیشن پرتجاوزات کیخلاف آپریشن عمل میں لایاگیا.
اس موقع پرنائب تحصیلدار محمد شبیرکے ہمراہ پولیس کی نفری موجودتھی. دوران کاروائی متاثرین کاکہناتھاکہ ضلع کونسل ساہیوال کیساتھ ابھی 2 سال کامعاہدہ باقی ہے جبکہ دوکانیں گرا کرروزگاربندکرکے ہمارے ساتھ سخت ناانصافی کی گئی ہے.
دوسری جانب انتظامیہ نے مؤقف دیاکہ کسی سے امتیازی سلوک روانہیں رکھاجارہابلکہ کاروائی میرٹ پرہورہی ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں