SAHIWAL NEWS

راولپنڈی: والدین نے بیٹی کو 4 لاکھ میں چینی باشندے کو فروخت کر دیا، ایئر پورٹ پرگرفتار – Latest Urdu News

راولپنڈی (قلمدان) ایف آئی اے حکام نے پاکستانی لڑکی کو خرید کر لے جانے والے چینی باشندے کو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا ۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن حکام نے راولپنڈی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کی سمگلنگ میں ملوث چینی باشندے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق چینی باشندہ لیژنگ زوا پاکستانی لڑکی کوخرید کر چین لے جارہا تھا۔ ملزم اسلام آباد میں میرج بیورو کا مالک ہے جس سے مزید تحقیقات ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ ونگ کرے گا۔
ایف آئی اے نے چینی باشندے کے ساتھ جانے والی لڑکی کو بھی تفتیش کے لیےحراست میں لے لیا ہے جس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے والدین نے اسے 4 لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے۔

QLMDAN LATEST URDU NEWS

اپنا تبصرہ بھیجیں