بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ لاپتہ

نئی دہلی (قلمدان )بھارتی فضائیہ کا ایک اور مگ 27 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق بھارتی مگ طیارہ معمول کی پرواز پر بھارتی ریاست راجستھان سے اڑا تھا تاہم کچھ دیر بعد حادثے کا شکار ہو گیا اور گڈگانہ کے علاقے میں گر کر تباہ ہو گیا ۔

بھارتی طیارے کے پائلٹ کے حوالے سے تاحال کوئی معلومات نہیں مل سکیں ہیں اور نہ ہی طیارے کے تباہ ہونے کی وجوہات سامنے آ سکی ہیں ۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور طیارے تباہ ہونے کی وجوہات کے بارے میں معلوم کیا جا سکے گا ۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کا آغاز 26 فرور ی سے اس وقت ہوا جب بھارتی فضائیہ کے طیاروں نے پاکستانی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پے لوڈ گرایا اور فرار ہو گئے تاہم اگلے ہی روز جب پاکستان نے بھارتی جارحیت کا بھر پور جواب دیا تو ایک مرتبہ پھر سے بھارتی طیاروں نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی لیکن اس مرتبہ پاک فضائی نے بھر پور جوابی کارروائی کرتے ہوئے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا جبکہ ایک پائلٹ کو بھی گرفتار کیا تھا۔
پاکستان نے کشیدگی کے باعث اپنی فضائی حدود مکمل طور پر بند کر دی تھیں تاہم آہستہ آہستہ اسے مکمل بحال کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں