Tuesday , November 12 2019
Home / World News / عمران خان کا 208 ارب قرض معافی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ
imran khan pti

عمران خان کا 208 ارب قرض معافی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ

اسلام آباد (قلمدان آن لائن) صدارتی آرڈیننس کے ذریعے گیس ڈیو یلپمنٹ سرچارج کی مد میں 208 ارب روپے معاف ہونے پر وزیر اعظم عمران خان اور انکی حکومت پر شدید عوامی ردعمل سامنے آنے پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لیتے ہوئے صدارتی آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے حالیہ تنازعے پر شفافیت یقینی بنانے کیلئے آرڈیننس واپس لینے کا فیصلہ کیا اور اٹارنی جنرل کو جی آئی ڈی سی معاملے پر سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ آرڈیننس کا مقصد عدالت کے باہر مذاکرات کے ذریعے 50 فیصد رقم وصول کرنا تھا۔ وزیراعظم قوم کو بتانا چاہتے ہیں کہ عدالت جانے سے فیصلہ خلاف آنے کا بھی خطرہ ہے، سپریم کورٹ نے جی آئی ڈی سی کو غیرقانونی قراردیا تھا اور وفاقی حکومت کی نظرثانی درخواست بھی خارج کردی تھی۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind QLMDAN with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-825-3012 Email: admin@qlmdan.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *