Home / خبریں / اب روٹی واقعی لنگر پر جا کر کھانی پڑے گی، مہنگائی پر اینکرزکی رائے

اب روٹی واقعی لنگر پر جا کر کھانی پڑے گی، مہنگائی پر اینکرزکی رائے

لاہور (قلمدان آن لائن) بڑھتی ہوئی مہنگائی پرمعروف اینکرز نے عمران خان کو ماضی کے نعرے یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ سروے رپورٹوں میں کسی ایک بندے نے بھی نہیں کہا کہ وہ حکومتی کارکردگی سے مطمئن ہیں.

تجزیہ کار ثناء بچہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے عوام کو واقعی اس قابل بنا دیا ہے کہ اب روٹی لنگر پر ہی جاکر کھانی پڑے گی کیونکہ آٹا بہت مہنگا ہے جس سے عوام کیلئے روٹی کاحصول مشکل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے عمران خان کو ووٹ اس لئے دیا تھا کہ اس کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہونگی ، عوام کواس سے فرق نہیں پڑتا کہ وزیر اعظم نے اپنے سیاسی مخالفین سے انتقام لینا ہے یا نہیں لینا ہے ۔

دوسری جانب تجزیہ کار رﺅف کلاسرا نے کہاہے کہ عمران خان الیکشن سے پہلے عوام سے کہا کرتے تھے کہ میں تو گزارہ کرلوں گا لیکن اگر مجھ کو وزیر اعظم نہ بنایا تو آپ کا گزارہ نہیں ہوگا ، اس وقت عوام کا گزارہ نہیں ہورہا ۔ حکومت کوجلد عوام کو ریلیف دینا ہو گا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے