Home / خبریں / چیچہ وطنی و گردو نواح میں شدید دھند کا راج

چیچہ وطنی و گردو نواح میں شدید دھند کا راج

چیچہ وطنی و گردو نواح میں شدید دھند، حد نگاہ 5 میٹر سے  بھی کم، شدید دھند کے باعث ٹریفک روانی مشکلات کا شکار۔ ویڈیو دیکھئے

محکمہ موسمیات کی جانب سے گزشتہ روز جاری کی گئی رپورٹ درج ذیل ہے۔

پاکستان کے تمام علاقوں میں بارشوں/ برفباری کا امکان
ایک نیا مغربی ہواوٗں کا سلسلہ زیادہ شدت کے ساتھ ملک کے بیشتر علاقوں کو 18 جنوری سے اپنی لپیٹ میں لے گا جو 25 جنوری تک ملک میں موجود رہے گا اور اسکے زیر اثر پاکستان کے طول و عرض میں وسیع پیمانے پر بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہو گی.
اس دوران 15 جنوری سے 17 جنوری کے دوران بھی ایک کمزور سسٹم پاکستان کے کچھ مغربی اور شمالی علاقہ جات میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا سبب بنے گا ۔

#خیبرپختونخواہ
مالاکنڈ، چترال، دیر، کالام، سوات، مالم جبہ اور فاٹا کے بالائی علاقوں میں شدید برف باری جبکہ دیگر میدانی علاقوں میں تمام مقامات پر ہلکی اور درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے؛ گلیات، ناران، کاغان، شوگران، ٹھنڈیانی اور گلیات کے پہاڑوں پر بہت اچھی برفباری ہونےکا امکان ہے.

#پنجاب
پنجاب کے شمالی ، جنوبی اور بالائی علاقوں میں تمام مقامات پر جبکہ جنوبی پنجاب کے اکثر علاقوں میں بارش متوقع ہے۔
اس دوران ملکہ کوہسار #مری میں انتہائی شدید برفباری کا امکان ہے اور کئی کئی فٹ برفباری ہو سکتی ہے جسکی وجہ سے ہنگامی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے اور انتظامیہ سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ تمام انتظامات مکمل کریں اور موثر پلاننگ کریں ۔

#کشمیر
کشمیر میں تمام مقامات پر اس دوران بارش اور پہاڑوں پر برف باری ہوگی اور سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا، مسلسل بارش اور برفباری سے لینڈ سلائیڈنگ / ایوالانچ کے واقعات ہو سکتے ہیں.

#سندھ
صوبہ سندھ میں اکثر مقامات پر بشمول کراچی ، حیدر آباد سمیت ہلکی بارش ہو سکتی ہے اور اس دوران بلوچستان سے چلنے والی سائیبرین ہواوٗں کے باعث کراچی سمیت سندھ کے مختلف شہروں کے درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو مل سکتی ہے.

#بلوچستان
صوبہ کے شمالی اور مغربی علاقوں میں کہیں کہیں بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے اور وادی کوئٹہ، چمن، خوجک ٹاپ، میختر، زیارت ‘ ژوب میں شدید برف باری کے امکانات ہیں جبکہ دیگر علاقوں میں موسم بارش کا امکان موجود ہےاور موسم انتہائی سرد رہے گا ، اکثر علاقوں میں درجہ حرارت معمول سے انتہائی کم رہنے کا امکان ہے.

#گلگت_بلتستان
گلگت بلتستان کے تمام علاقوں میں بشمول، استور، سکردو،گلگت، ہنزہ، گوجال، شگر ،سوست، خنجراب کے بلند مقامات پر اس دوران شدید برفباری اور میدانی علاقوں میں تیز بارشوں کا امکان ہے.
———————————————————————
( یہ پیشگوئی انتہائی احتیاط اور موسمی تبدیلیوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے بنائی گئی ہے جس میں تبدیلی کے امکانات ہر وقت موجود رہتے ہیں کیونکہ ہم موسم کو کنٹرول نہیں کر سکتے ہیں اور وہی ہوتا ہے جو اللہ کے حکم سے ہوتا ہے ہم صرف اپنے محدود علم کے مطابق پیشگوئی کر سکتے ہیں)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے