چیچہ وطنی: پولیس کی کامیاب کاروائی، متعددسنگین وارداتوں میں مطلوب اے کیٹیگری اشتہاری ملزم گرفتار،
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ساہیوال کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی ضیاء کی خصوصی ہدایت پرجرائم پیشہ عناصر و اشتہاری مجرمان کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ شاہکوٹ سب انسپکٹر رانا محمد کاشف نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈ کر کے متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب اے کیٹیگری اشتہاری ملزم مسمی عبدالرزاق ولد محمد ریاض قوم راجپوت سکنائے چک نمبر 57 بارہ ایل کوگرفتارکر کے پابند سلاسل کر دیا۔ ڈی پی او نے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔