Home / خبریں / چیچہ وطنی: جی ٹی روڈ پر رحمانی کالونی میں چوری کی واردات

چیچہ وطنی: جی ٹی روڈ پر رحمانی کالونی میں چوری کی واردات

چیچہ وطنی نیوز: مین جی ٹی روڈ ہڑپہ پر واقع رحمانی کالونی میں چوری کی واردات۔
تفصیلات کے مطابق رات گئے چور خانیوال کریانہ سٹور اور اس سے ملحقہ سٹور کے تالے توڑے آٹھ ہزار روپے سیل اور سگریٹ اور دیگر سوداسلف چرا کر فرار ہوگئے۔
دوکان کا مالک حسب معمول صبح دوکان پر آیا تو دوکان اور سٹور کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے۔
چوری کی واردات کی اطلاح ایمرجنسی نمبر 15پردی گئی جس پر پولیس چوکی ہڑپہ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تفتیش شروع کر دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے