CHICHAWATNI NEWS

چیچہ وطنی: اسسٹنٹ کمشنر کی کاروائی، 817 ایکڑ سرکاری رقبہ واگزار

چیچہ وطنی نیوز: محکمہ انٹی کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی کی قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی جاری، قبضہ گروپوں سے 6 ہزار 5 سو 39 کنال کا سرکاری رقبہ واگزار جس کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔

تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں 2 چودہ ایل میں محکمہ انٹی کرپشن اور اسسٹنٹ کمشنر چیچہ وطنی محمد عابد کلیار نے بھاری مشینری کے ہمراہ کاروائی کرتے ھوئے قبضہ مافیا سے817 ایکٹر سرکاری رقبہ واگزار کروایا جس کی مالیت 3 ارب روپے سے زائد بتائی جاتی ہے.

SAHIWAL NEWS

واگزار کروائے گئے تمام رقبے کو محکمہ ریونیو اتھارٹی کے سپرد کر دیا گیا، ذرائع کے مطابق قبضہ مافیا نے رقبہ پر مختلف قسم کی فصلیں کاشت کی ہوئی تھیں جس پر انتظامیہ نے ٹریکٹر چلا کرانہیں تلف کر دیا۔ اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی موجود تھی۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر عابد کلیار کا کہنا تھا کہ قبضہ مافیا نے یہ رقبہ گزشتہ دو سال سے غیر قانونی طور پر کاشت کیاہے جس پر نہ صرف یہ کہ انہیں بھاری جرمانہ کیا جائے گا بلکہ مذکورہ رقبے کا ٹھیکہ بھی وصول کیا جائے گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں