Tuesday , November 12 2019
Home / World News / وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ساہیوال کی جھلکیاں
قلمدان

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے دورہ ساہیوال کی جھلکیاں

ساہیوال (محمد اویس سکندر سے)
٭وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکاہیلی کاپٹر12:45پرمال منڈی گراؤنڈ نمودارہوا۔
٭ہیلی کاپٹرمیں صوبائی وزیرصحت یاسمین راشداوررائے حسن نواز خان بھی موجودتھے۔
٭مال منڈی میں گاڑی کے ذریعے وزیراعلیٰ سرکٹ ہاؤس ساہیوال پہنچے۔
٭پنڈال پہنچنے پر عثمان بزدارکاوالہانہ استقبال کیاگیا۔
٭پنڈال میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈرپی پی 198ملک فیصل جلال ڈھکو، رہنماء محمدیارڈھکو،میاں بابرصغیروسینکڑوں کارکنان موجودتھے۔
٭وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ساہیوال ڈویژن کیلئے 80 کروڑ روپے کے 7 میگا پراجیکٹس کا افتتاح کیا۔
٭وزیراعلیٰ نے چیچہ وطنی میں ماڈل کیٹل مارکیٹ منصوبے کا افتتاح کیا۔جو 29 کروڑ 30 لاکھ روپے کی لاگت سے تعمیر کی گئی۔
٭ساہیوال قائداعظم کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر نو اور فلڈ لائٹس کی تنصیب کے منصوبے کا افتتاح کیاجس کی تنصیب 4 کروڑ 26 لاکھ روپے سے کی گئی۔
٭کمیر کے گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج کا افتتاح کیاجس کی تعمیر کا منصوبہ 11 کروڑ 80 لاکھ روپے سے مکمل کیا گیا۔
٭ایک کروڑ روپے کی لاگت سے بننے والے کمیر کی میونسپل کمیٹی کے آفس کا افتتاح کیا۔
٭کمیر کے رورل ہیلتھ سینٹر میں ضروری سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔کمیر کے آر ایچ سی میں ایک کروڑ 67 لاکھ روپے کی لاگت سے درکار سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
٭رینالہ خورد کے آر ایچ سی کے 60 بیڈز کے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیول تک اپ گریڈیشن۔ رینالہ خورد میں 18 کروڑ 61 لاکھ روپے کی لاگت سے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال تعمیر کیا گیا۔
٭وزیراعلیٰ نے کمپیوٹرائزڈ ڈرائیونگ لائسنسنگ لیب، آپریشن روم، پکار 15 کنٹرول روم اور پولیس کمپلینٹ سیل کا بھی افتتاح کیا۔
٭وزیراعلیٰ نے سرکٹ ہاؤس میں موسم برسات کی شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا اور شجرکاری مہم کی کامیابی کیلئے دعا کی۔
٭وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ساہیوال کے نواحی گاؤں قادر آباد کول پاور پلانٹ آمد
٭وزیراعلیٰ نے کول پاور پلانٹ کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودا لگایا۔
٭وزیراعلیٰ نے 1320 میگاواٹ کول پاور پلانٹ کا دورہ کیا۔
٭وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو پاورپلانٹ سے بجلی کی پیداوار اورترسیل پر بریفنگ دی گئی۔
٭ساہیوال کو ل پاورپلانٹ اب تک 19.6ارب کلو واٹ آور بجلی پیدا کرچکا ہے۔
٭وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی پاور پلانٹ میں بجلی کی پیداوار اورماحول دوست اقدامات کی تعریف۔
٭قادر آباد کول پاور پلانٹ پاک چین دوستی کی علامت ہے۔عثمان بزدار
٭وزیراعلیٰ نے کوئلے سے چلنے والے پاور پلانٹ کے مختلف حصے دیکھے۔
٭وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی آمد کے موقع پر ضلعی انتظامیہ اورپولیس کی جانب سے تسلی بخش انتظامات کئے گئے تھے۔
٭ڈپٹی کمشنرمحمدزمان، ڈی پی اوکیپٹن ریٹائرڈ محمدعلی ضیاء تمام انتظامات کی خودنگرانی کرتے رہے۔

About Muhammad Saeed

Avatar
I am Muhammad Saeed and I’m passionate about world and education news with over 4 years in the industry starting as a writer working my way up into senior positions. I am the driving force behind QLMDAN with a vision to broaden the company’s readership throughout 2019. I am an editor and reporter of this website. Address: Mehar Abad Colony, Chichawatni, Distt. Sahiwal, Punjab, Pakistan Phone: (+92) 300-825-3012 Email: admin@qlmdan.com

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *